University Library Uses an Abomination - Student Arrested at Red-Handed
سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں یونیورسٹی کی ایک نوجوان طلبہ نے پڑھائی میں دل نہ لگنے پر لائبریری کے ایک علیحدہ اور خاموش کو نے کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا اور وہاں سے انٹرنیٹ پر اپنی فحش ویڈیو ز نشر کرنا شروع کردیں ۔یہ منفرد قسم کی طالبہ یونیورسٹی آف نیو کاسل کی لائبریری میں ایک عرصے سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی۔اخبار ”نیو کاسل پرالڈ“کے مطابق طالبہ ایک الگ تھلک کونے میں کتابوں کی الماریوں کے پیچھے بیٹھتی تھی اور ویب کیمرہ آن کر کے اس کے سامنے فحش شو پیش کرتی تھی جسے انٹرنیٹ کی ایک ویب سانٹ پر براہ راست دکھایا جاتا تھا۔
یونیورسٹی کے طلباءمیں یہ شوخاصامقبول تھا اور جب انتظامیہ کو اس کی بھنک پڑی تو تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور سب یہ جان کر حیران رہ گئے کہ شو پیش کرنے والی خوبرو ماڈل یونیورسٹی کی لائبریری سے ہی یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی۔یونیورسٹی کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی نفسیاتی کاﺅنسلنگ کی گئی ہے اور اب اس نے وعدہ کیا ہے کہ و ہ کام یونیورسٹی میں نہیں کرے گی۔
0 comments:
Post a Comment